Tuesday , 16 January 2018
Breaking

Before WorldCup Crucial Match Modi Calls PM Pakistan

modi call Nawaz

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے میں امن وامان سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پہلے امریکی صدر اوباما اور اب بھارتی وزیراعظم نریندر کا وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون،بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن وامان سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ تمام تصفیہ طلب معاملات کا مذاکرات سے حل چاہتے ہیں،خطے میں قیام امن کیلئے خوشگوارپاک بھارت تعلقات ضروری ہیں، نریندرمودی نے پاک بھارت کرکٹ میچ سے قبل نواز شریف سے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا، بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے سارک ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہیں، امید ہے کھلاڑی جذبے کے ساتھ کھیلیں گے۔