آسکر ایوارڈ میں اوم پوری کی خدمات کا اعتراف بالی ووڈ کے منہ پر طمانچہ

Oom Puri

ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ شو میں بھارت کے آنجہانی اداکار اوم پوری کی فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا جسے بھارتی فلم انڈسٹری کے منہ پر طمانچہ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ بھارتیوں نے اپنی کسی تقریب میں اوم پوری کا کوئی ذکر تک نہ کیا۔

لاس اینجلس میں ہونے والے 89 ویں آسکر ایوارڈز شو میں بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کے لیے ایک خصوصی وقت مقرر کیا گیا جس میں ان کی فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا جس پر اوم پوری کے خاندان والوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ اوم پوری نے مسلسل 25 سال نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری بلکہ ہالی ووڈ اور برٹش فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا جس پر موشن پکچرز اکیڈمی نے ان کی خدمات کو سراہا  ہم ان کے مشکور ہیں‘‘۔