Tag Archives: health

انوکھی بیماری میں مبتلا بھارتی بچے کی زندگی اجنبی خاتون نے بچا لی

نئی دلی: ایک غریب بھارتی بچہ جو پیدائشی طور گردن کی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے اس کی وجہ سے اس کی گردن 180 ڈگری پر گھوم سکتی، اس کے والدین بھی اس کے مرنے کی دعائیں مانگ رہے تھے لیکن چار ہزار میل دور موجود اجنبی لڑکی نے اس کی زندگی بچا لی۔ 13 سالہ مہندرا آہیوار پیدائشی طور پر ...

مشروم، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کے علاج میں مؤثر ہے، تحقیق

لندن: مشروم اور پیزا دیگر کھانوں کی جان ہوتے ہیں لیکن ان میں موجود ایک اہم عنصر سائلوسائبن کئی نفسیاتی امراض کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مشرومز کے طبی خواص کی بنا پر انہیں ’میجک مشروم‘ کہا جاتا ہے۔ بعض اقسام کے مشروم میں سکون پہنچانے والا کیمیکل سائلوسائبن شراب اور نشے پر انحصار، خودکشی کرنے کے دوروں اور ...

سمندری گھونگھوں کے انڈوں میں کینسر کے خلاف طاقتور اجزا دریافت

وولوگینگ، آسٹریلیا: سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سمندری گھونگھوں کے انڈے سے حاصل شدہ اجزا کئی اقسام کے سخت کینسر کو بھی ختم کرسکتے ہیں۔ آسٹریلوی سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے سمندری گھونگھوں کے انڈے میں بعض اجزا دریافت کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری گھونگھوں کے انڈے میں بعض انتہائی اہم کیمیکل دریافت ہوئے ہیں جس سے کئی اقسام کے ...

طبی ماہرین کا میڈیکل ٹیسٹ کے بغیر اینٹی بایوٹکس کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

لندن: عالمی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کسی ٹیسٹ کے بغیر اینٹی بایوٹکس دوائیں دینے کا رحجان بالکل ختم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا بھر کے مریضوں میں بیکٹیریا، وائرس اور جراثیم ان کے سامنے مزید سخت جان بن کر ان دواؤں کو بے اثر کررہے ہیں۔ ڈاکٹروں اور ماہرین نے پوری دنیا میں اینٹی بایوٹک ادویات کے خلاف ...

خبردار! آلو کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن سکتا ہے

ہارورڈ: برٹش میڈیکل جرنل کی نئی تحقیق کے مطابق ہفتے میں چار یا اس سے زیادہ مرتبہ آلو کو بطور خوراک استعمال کرنے سے ہائی بلڈپریشر کے امکان 11 فیصد بڑھ جاتے ہیں جب کہ فرنچ فرائز کھانے سے اس مرض کے امکان اور زیادہ یعنی 17 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین نے اس تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا کہ ...

ماں کے نفسیاتی مسائل اولاد تک منتقل ہوسکتے ہیں، تحقیق

نیویارک: اگر ماں کو نفسیاتی مسائل لاحق ہوں اور کوئی عارضہ تو وہ غیر جینیاتی انداز میں ماں سے اولاد اور پھر ان کی اولاد تک بھی متنقل ہوسکتا ہے۔ ویل کورنیل میڈیسن کی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ماں ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوتی ہے تو اس کے اثرات ان کی اولاد پر بھی ...

آئندہ چند ماہ میں پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر مائیکل تھیئرن کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے چند ہی کیسز سامنے آئے ہیں لہذا آئندہ چند ماہ کے دوران اس بیماری کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر مائیکل تھیئرن نے کہا  کہ رواں سال پاکستان اور اس ...

غلطی سے نگل جانے والی چیزوں کو بغیر آپریشن پیٹ سے نکالنے کیلیے ننھا روبوٹ تیار

امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا ننھا روبوٹ تیار کیا ہے جو گولی کے اندر رہتے ہوئے معدے میں جا کر غلطی سے نگلی ہوئی کسی دھاتی چیز کو باہر لا سکتا ہے۔ نہ کھانے کے قابل چیزوں کو نگل جانے کے حادثات بہت عام ہیں۔ خاص طور پر بچے کئی ایسی چیزیں مثلاً سکے، بٹن، چھوٹی بیٹریاں، چابی، کھلونوں کی ...

آئی بی ایم کا تیارکردہ مالیکیول جو ہر مرض کے وائرس کو بے اثرکرسکتا ہے

سنگاپور: ایبولہ، زیکا، ایڈز اور دیگر خوفناک امراض وائرس سے پھیلتےہیں اور اپنی الگ الگ ساخت کی بنا پر ان کا علاج بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ماہرین نے تجربہ گاہ میں ایسا مالیکیول تیار کیا ہے جو ہر قسم کے وائرس کو ناکارہ اور بےاثر بناسکتا ہے۔ سنگاپور میں آئی بی ایم سے وابستہ بایو انجینیئرنگ اور نینوٹیکنالوجی ماہرین نے ...

کینسر کے دوبارہ حملے سے بچانے والی نئی دوا کی آزمائش جلد کی جائے گی

واشنگٹن: صرف چند ماہ کے اندرکینسر کے ایک نئے طریقہ علاج کی آزمائش شروع ہوجائے گی جس میں نہ صرف کینسر کا تیر بہ ہدف علاج ممکن ہوسکے گا بلکہ یہ جسم کے دفاعی نظام کو اس قابل بنائے گی کہ وہ کینسر کے دوبارہ حملے کو روک سکے گی۔ اگرچہ یہ کوئی ویکیسن نہیں لیکن ماہرین نے اسے ایک طرح ...