خرگوش کے وائرس سے بلڈ کینسر کے علاج میں پیش رفت

Rabbit

خون کے کینسر کی عام قسم ملٹی پل مائیلوما (ایم ایم) کے علاج کی ایک اُمید ایک بھولے بھالے جانور خرگوش سے پیدا ہوئی ہے۔ خاص طور پر صرف اسی جانور میں پائے جانے والے ایک وائرس مائکسوما (ایم وائی ایکس ڈبلیو) سے بلڈ کینسر کے علاج کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

ملٹی پل مائیلوما کو ہڈیوں کے گودے کا کینسر بھی کہا جاتا ہے جس کا علاج بہت مشکل ہوتا ہے۔ لیکن خرگوشوں میں پایا جانے والا ایک وائرس مائکسوما مختلف جانوروں میں قدرتی دفاعی نظام (امنیاتی نظام) کو مضبوط کرتا ہے۔ اس سے ان میں سرطانی رسولیوں کو تباہ کرنے کی قوت پیدا ہوتی ہے۔