Latest Urdu News Website - Feed http://agencieslive.com/urdu Business | Health | Pakistan | World |Cricket Thu, 09 Mar 2017 11:17:50 +0000 hourly 1 https://wordpress.org/?v=4.7.9 50 پی ایس ایل فائنل کے لیے غیرملکی کمنٹیٹر لاہور نہیں آئیں گے http://agencieslive.com/urdu/sports/%d9%be%db%8c-%d8%a7%db%8c%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%84-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d9%86%d9%84-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%db%92-%d8%ba%db%8c%d8%b1%d9%85%d9%84%da%a9%db%8c-%da%a9%d9%85%d9%86%d9%b9%db%8c%d9%b9%d8%b1/ Tue, 28 Feb 2017 14:55:17 +0000 Jamal http://agencieslive.com/urdu/?p=26243

پی ایس ایل فائنل کے لیے غیرملکی کمنٹیٹر لاہور نہیں آئیں گے

Jamal

خاص تحرير

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلیے غیرملکی براڈ کاسٹر اور کمنٹیٹر لاہور نہیں آئیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پی ایس ایل کو دکھانے والا براڈ کاسٹر تبدیل ہونے والا ہے، لاہور میں فائنل کے نشریاتی حقوق کسی دوسرے براڈ کاسٹر کو دیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ موجودہ براڈ کاسٹر نے موجودہ کمنٹیٹرز سے کہا ہے کہ ان کا معاہدہ پلے آف میچز تک ہے جس کے بعد ان سے نیا معاہدہ نیا براڈ کاسٹر ہی کر سکتا ہے۔

]]>
51 پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہو گا،شہریار خان http://agencieslive.com/urdu/sports/%d9%be%db%8c-%d8%a7%db%8c%d8%b3-%d8%a7%db%8c%d9%84-%d8%aa%da%be%d8%b1%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d9%86%d9%84-%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%db%81%d9%88-%da%af%d8%a7/ Tue, 28 Feb 2017 14:53:29 +0000 Jamal http://agencieslive.com/urdu/?p=26240

پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہو گا،شہریار خان

Jamal

خاص تحرير

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہوگا۔ کراچی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں ہونا اچھا اقدام ہے، اس سے دوسرے ممالک کو بھی پتہ چلے گا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کیسی ہیں، فائنل کے لاہور میں انعقاد کے خلاف بیانات دے کر عمران خان سیاست کر رہے ہیں، ہم نے وہی فیصلہ کیا جو عوام چاہتے تھے، نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے جب کہ  پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی دبئی جا کر غیرملکی کرکٹرز سے ملاقات کرکے فائنل کے حوالے سے گفت و شنید کریں گے۔

]]>
46 روس کا 2022 تک سیاحوں کو چاند پر لے جانے کا اعلان http://agencieslive.com/urdu/blog/%d8%b1%d9%88%d8%b3-%da%a9%d8%a7-2022-%d8%aa%da%a9-%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%ad%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%da%86%d8%a7%d9%86%d8%af-%d9%be%d8%b1-%d9%84%db%92-%d8%ac%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%a7/ Tue, 28 Feb 2017 14:50:07 +0000 Jamal http://agencieslive.com/urdu/?p=26237

روس کا 2022 تک سیاحوں کو چاند پر لے جانے کا اعلان

Jamal

خاص تحرير

روس کی  معروف ایرواسپیس کمپنی انرجیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2022 تک سیاحوں کی پہلی فلائٹ چاند پر اتارے گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انرجیا کمپنی کے سی ای او ولادی میر سولینسیو کا کہنا ہے کہ 2022 تک سیاحوں کو چاند پر لے جانے کے لئے مختلف کمپنیوں سے آئندہ ماہ معاہدے کریں گے جب کہ پہلی پرواز میں 9 سیاحوں کو  سویوز  اسپیس کرافٹ میں چاند کے مدار پر لے جایا جائے گا۔

]]>
90 مینڈکوں کی سات نئی اورانتہائی چھوٹی اقسام دریافت http://agencieslive.com/urdu/blog/%d9%85%db%8c%d9%86%da%88%da%a9%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%a7%d8%aa-%d9%86%d8%a6%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86%d8%aa%db%81%d8%a7%d8%a6%db%8c-%da%86%da%be%d9%88%d9%b9%db%8c-%d8%a7%d9%82/ Tue, 28 Feb 2017 14:47:41 +0000 Jamal http://agencieslive.com/urdu/?p=26234

مینڈکوں کی سات نئی اورانتہائی چھوٹی اقسام دریافت

Jamal

خاص تحرير

بھارتی سائنسدانوں نے جنوبی بھارت میں مغربی گھاٹ کے علاقے سے مینڈکوں کی 7 نئی اقسام دریافت کی ہیں جن میں سے 4 اتنی چھوٹی ہیں کہ ایک روپے کے سکّے پر بھی آسانی سے سما جائیں۔ ان تمام مینڈکوں کا تعلق ’’نکٹی بیٹریکس‘‘ جنس سے ہے جنہیں مقامی طور پر ’’رات کے مینڈک‘‘ کہا جاتا ہے جب کہ انہیں یونیورسٹی آف دہلی کی پی ایچ ڈی طالبہ اور دیگر ماہرین نے 5 سالہ تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے۔ ان مینڈکوں کی چار اقسام کی جسامت 12.2 ملی میٹر سے 15.4 ملی میٹر تک ہے جو ایک روپے کے سکّے یا انگوٹھے کے ناخن پر بڑے آرام سے براجمان ہوسکتے ہیں۔ یہ جنوبی بھارت میں مغربی گھاٹ کے گھنے جنگلات اور دلدلی علاقوں میں پائے جاتے ہیں اور اپنا زیادہ وقت کیچڑ میں گزارتے ہیں۔

]]>
52 جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آواز کو خاص رخ پر موڑنا ممکن ہوگیا http://agencieslive.com/urdu/blog/%d8%ac%d8%af%db%8c%d8%af-%d9%b9%db%8c%da%a9%d9%86%d8%a7%d9%84%d9%88%d8%ac%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%af%d8%af-%d8%b3%db%92-%d8%a7%d9%93%d9%88%d8%a7%d8%b2-%da%a9%d9%88-%d8%ae%d8%a7%d8%b5-%d8%b1%d8%ae/ Tue, 28 Feb 2017 14:45:24 +0000 Jamal http://agencieslive.com/urdu/?p=26231

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آواز کو خاص رخ پر موڑنا ممکن ہوگیا

Jamal

خاص تحرير

شاید اب وہ دن دور نہیں جب گھر میں یا تقاریب میں اسپیکروں کی آواز ہر ایک کے کان تک پہنچنے کی بجائے صرف مخصوص لوگوں کو ہی سنائی دے گی۔ برطانیہ میں یونیورسٹی آف برسٹل اور یونیورسٹی آف سسیکس نے میٹا مٹیریلز کی چھوٹی چھوٹی اینٹوں سے ایک چادر بنائی گئی ہے۔ ہر اینٹ آواز کو کچھ دیر روکتی ہے اور اسے اینٹوں سے بنے آڑے ترچھے راستوں سے گزارتی ہے اور اس طرح کسی بھی رخ پر آواز کو پھینکا جاسکتا ہے۔ سسیکس یونیورسٹی کے ماہر پروفیسر کے مطابق ایسی اینٹیں کسی بھی مٹیریل سے بنائی جاسکتی ہیں اور اسے تھری ڈی پرنٹر پر پولیمر کے ذریعے بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔

]]>