Tag Archives: pakistan

براۓ کرم کوئی نکول کڈمین کو تالی بجانا سکھا دو

آسکر ایوارڈ کی تقریب میں بہترین فلم کے اعلان میں غلطی تو ہوئی لیکن سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع اداکارہ نکول کڈمین کے تالی بجانے کا عجیب انداز ہے۔ انعامی تقریب کے دوران جب کیمرہ سامعین میں ان پر مرکوز ہوتا تو ناظرین ان کے تالی بجانے کے عجیب انداز کا نوٹس لیتے رہے۔ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ...

شرح سود ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پرآگئی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 25 بیسسز پوائنٹس کمی کردی ہے جس کے بعد ملکی تاریخ میں شرح سود کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مالی سال برائے 16-2015 کے اختتام پر ملک میں معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ رواں سال مہنگائی کی ...

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری پاکستانی کھانوں کی شوقین نکلیں

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری پاکستانی کھانوں کی شوقین نکلیں۔ بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’روک اسٹار‘‘ سے کیا اور خوب شہرت سمیٹی جبکہ بالی ووڈ اداکارہ کا تعلق امریکا سے ہے لیکن اس کے باوجود ساتھی اداکاراؤں کی طرح پاکستانی کھانوں کی شوقین ہیں۔ اپنے انٹرویو میں ...

پاکستان، انگلینڈ مقابلوں کو ’سپر سیریز‘ کا درجہ حاصل

لیڈز:  انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان مقابلوں کو ’سپر سیریز‘ کا درجہ حاصل ہوگا اور پوائنٹس سسٹم کی بنیاد پر مجموعی فاتح کو25 ہزار پاؤنڈ کا خصوصی انعام ملے گا. تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر سری لنکا اور پاکستان کے ساتھ ہوم مقابلوں کو ’سپرسیریز‘ کا درجہ دیدیا ہے، جس کے تحت تمام ...

ملک کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی لہر مزید 2 روز تک جاری رہنے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور آج بھی ملک کے بیشتر حصوں خصوصا پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز تک گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر حصوں میں ...

امریکا نے پاکستانی امداد حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی اورشکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کردی

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کو فوجی امداد کی فراہمی پرعائد شرائط کو مزید سخت کرتے ہوئے امداد ڈاکٹرشکیل آفریدی کی رہائی اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کردی۔  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان نے 602 ارب ڈالر مالیت کے امریکی فوجی بجٹ 2017 کے پالیسی بل کی منظوری دے دی جس میں پاکستان کو ساڑھے 45 ...

پاکستان نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلیے باضابطہ درخواست دیدی

 اسلام آباد: پاکستان نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے باضابطہ درخواست دے دی جب کہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان گروپ کی رکنیت کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کےمطابق پاکستان نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے باضابطہ درخواست دے دی ہے جو گزشتہ روز ...

اوباما انتظامیہ نے پاکستانی امداد مشروط کرنے کی مخالفت کردی

واشنگٹن: اوباماانتظامیہ نے کانگریس کی جانب سے پاکستان کی امداد کومشروط کرنے کے اقدام کی مخالفت کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اوباما انتظامیہ نے کانگریس کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی اوروعدے پورے نہ کرنے پر پاکستان کو 450 ملین ڈالرکی امداد روکنے کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری ...

پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی اہلیت رکھتا ہے، سیکریٹری خارجہ

 اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کا مکمل رکن بننے کی اہلیت رکھتا ہے۔ امریکا نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ اور دیگر کثیرالجہتی ایکسپورٹ کنٹرول رجیم کے ساتھ اسٹرٹیجک ٹریڈ کنٹرول ہم آہنگ کرنے کیلیے پاکستان کی نمایاں کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔ اس بات کا اقرار گزشتہ روز منعقدہ پاک امریکا سیکیورٹی،اسٹریٹیجک استحکام اور ...

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن جماعتیں پاناما لیکس کے مشترکہ ٹرمز آف ریفرنس تشکیل دینے کے لئے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی بنانے پر متفق ہوگئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاناما لیکس کے ٹی او آرز کے لئے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں 6 ارکان حکومت اور 6 ارکان اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے جب کہ کمیٹی 2 ہفتوں میں اپنی تجاویز ایوان میں پیش کرنے کی پابند ہوگی۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ ٹی او آرز کا مطالبہ اپوزیشن نے کیا تھا اس لئے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی بھی اپوزیشن کو ملنی چاہیئے جب کہ حکومتی ارکان نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی قواعد کے مطابق ملنی چاہیئے اور قائدہ ہے کہ جس کے پاس اکثریت ہو کمیٹی کی سربراہی اسے ملتی ہے تاہم پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اختلاف کے بعد طے پایا کہ کمیٹی کی سربراہی کوئی نہیں کرے گا اور حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے بیٹھیں گے۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے پارلیمانی کمیٹی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت اپنی حلیف جماعتوں کے مشورے سے 6 نام دے گی اور اسی طرح اپوزیشن کی جماعتیں بھی مشاورت سے 6 نام دیں گی اور امید ہے کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں حتمی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے سے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی آف شور کمپنیوں، بینکوں سے قرضے معاف کرانے والوں اور کک بیکس لینے والوں کی نشاندہی کرے گی۔ دوسری جانب پارلیمانی کمیٹی کے لئے اپوزیشن نے 6 ارکان پر مشتمل کمیٹی کے نام اسپیکر قومی اسمبلی کے بھجوادیئے جن میں سینیٹر اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، غلام احمد بلور، آفتاب شیرپاؤ، طارق اللہ اور طارق بشیر چیمہ شامل ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے متحدہ اپوزیشن سے اختلافات کے باعث ایم کیو ایم کا کوئی رکن پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاناما لیکس کے مشترکہ ٹرمز آف ریفرنس تشکیل دینے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی درخواست کی تھی۔

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگروزیراعظم نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش نہ کیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر ہو گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جن ممالک میں جمہوریت جتنی زیادہ ...