وزارت داخلہ نے براہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹ کی منظوری دے دی

 

Barham dag bugti
وزارت داخلہ نے کالعدم بلوچ ریپبلیکن پارٹی کے چیرمین براہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی جب کہ ایف آئی اے کو گرفتاری کے لیے معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کالعدم بلوچ ریپبلیکن پارٹی کے خود ساختہ جلا وطن چیرمین براہمداغ بگٹی اور شیر محمد عرف شیرا کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ریڈوارنٹ کی منظوری ایف آئی اے کو موصول ہوگئی ہے، ریڈ وارنٹ میں براہمداغ اور شیر محمد کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔