پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے ضرور جاؤں گا، شیخ رشید

Shaikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وی آئی پی انکلوژرز میں ٹکٹ نہ بھی ملا تو وہ عام لوگوں میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ فائنل دیکھنے ضرور جائیں گے چاہے انہیں وی آئی پی انکلوژرز میں ٹکٹ نہ بھی ملا تو عام لوگوں میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل دیکھنے کے لیے مہنگا ٹکٹ بھی ملا تو وہ بھی ضرور لوں گا۔