پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہو گا،شہریار خان

Sheharyar

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

کراچی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں ہونا اچھا اقدام ہے، اس سے دوسرے ممالک کو بھی پتہ چلے گا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کیسی ہیں، فائنل کے لاہور میں انعقاد کے خلاف بیانات دے کر عمران خان سیاست کر رہے ہیں، ہم نے وہی فیصلہ کیا جو عوام چاہتے تھے، نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے جب کہ  پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی دبئی جا کر غیرملکی کرکٹرز سے ملاقات کرکے فائنل کے حوالے سے گفت و شنید کریں گے۔