سری دیوی نے بطور خواجہ سرا ممبئی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

University

سری دیوی وہ پہلی بھارتی خواجہ سرا بن گئی ہیں جنہوں نے ممبئی یونیورسٹی میں اعلی تعلیم کےلیے داخلہ لیا ہے۔

ہندوستان میں اعلی تعلیم کے ذمہ دار ادارے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے تین سال قبل تمام بھارتی یونیورسٹیز کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے داخلہ فارموں میں جنس کےلیے مخصوص خانوں میں ’لڑکا‘ (میل) اور ’لڑکی‘ (فی میل) کے ساتھ ساتھ ’خواجہ سرا‘ (ٹرانس جینڈر) کے خانے کا اضافہ بھی کردیں جبکہ انہیں لڑکوں اور لڑکیوں ہی کی طرح اسکالرشپ کے یکساں مواقع بھی فراہم کیے جائیں۔