سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

Gold

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کی کمی سے1256 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 اور85 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآبادسکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر51ہزار300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43 ہزار971 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے770  اور دس گرام 660 روپے پرمستحکم رہی۔